مستونگ اور سوراب سے نومولود بچے سمیت 2 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
مستونگ کے علاقے چونکی کے مقام سے ایک کھنڈر سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کی گئی۔
اسی طرح سوراب کے علاقے کلی عزیز آباد سے کچرے دان سے ایک نومولود بچی کی نعش ملی ۔
دونوں نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں۔
مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔