جبری گمشدہ یونس بلوچ 4 ماہ بعد بازیاب ، بہن ماہ جبین تاحال لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار بلوچ خاتون ماجبین بلوچ کے بھائی یونس بلوچ 4 ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوگئے ہیں، تاہم ماجبین بلوچ تاحال لاپتہ ہیں۔

جبری لاپتہ ماہ جبیں بلوچ کی بھائی یونس کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اسے ایک مثبت عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل کو ہم سہراتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ حکومت ماہ جبین کی باحفاظت بازیابی میں بھی اپنی کردار ادا کرے گی۔

ماجبین بلوچ کے بھائی یونس بلوچ چار ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوگئے ہیں، تاہم ماجبین بلوچ تاحال لاپتہ ہیں۔”

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکر ٹری جنرل حوران بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چار ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد یونس بلوچ کی واپسی نے خاندان اور ساتھیوں کو عارضی سکون دیا ہے، تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ ماجبین تاحال لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

اہلِ خانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جس طرح یونس واپس لوٹا، اسی طرح ماجبین بھی جلد رہائی پائیں گی۔

Share This Article