بالگتر حملہ : پاکستانی فوجی کیمپ پر بی ایل ایف کا قبضہ، متعدد اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بالگتر میں چائنہ پاکستان اقتصادی کوریڈور روڈ پر پاکستانی فوجی کیمپ پر بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے مکمل قبضہ کیا ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے ایک مختصر بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے سرمچاروں نے آج شام کو چھ بجے کے قریب بالگتر میں تش کے مقام پر چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر پاکستانی فوج کے کیمپ کو مختلف اطراف سے گھیر لیا اور تین گھنٹے کی لڑائی کے بعد سرمچاروں نے کیمپ پر مکمل قبضہ کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ تفصیلی بیان جلد جاری کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے تین اہلکاروں کے ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے تاہم ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، حملہ منگل کی شام ہوا ہے جبکہ حملہ آوروں نے جدید خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

Share This Article