کیچ انتظامیہ نے جلسہ و جلوس کیلئے سرکاری اجازت نامہ لازمی قرار دے دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے ڈپٹی کمشنر کیچ نے ضلع بھر میں جلسے، جلوس اور ریلیوں کے انعقاد کے لیے باضابطہ اجازت نامہ (این او سی) لازمی قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی تنظیم یا جماعت کو این او سی کے بغیر جلسہ یا ریلی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراسلے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر منعقد کیے گئے اجتماعات غیر قانونی تصور ہوں گے اور اس عمل کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے تمام ضلعی و تحصیل افسران اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Share This Article