ضلع کیچ : ہیرونک میں ایک شخص قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح نقاب پوش افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت لکمیر ولد سید محمد سکنہ شاپک کے نام سے ہوگئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو 14 گولیاں جسم کے مختلف حصوں پر ماری گئی تھیں۔

نعش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

تاہم قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

Share This Article