اسلم ریئسانی، جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کیلئے متحرک ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی بلوچستان میں ان ہاو¿س تبدیلی کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔

جمعیت علما اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے قائدین سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کر کے بلوچستان کے موجودہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

چیف آف ساراوان رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل، جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبد الواسع، مولانا محمد خان شیرانی سے اہم ملاقاتیں کرکے بلوچستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بلوچستان میں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے اور ان ہاو¿س تبدیلی کے ساتھ نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر بھی مشاورت کی گئی اور اس ضمن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کے ساتھ بلوچستان اسمبلی میں دیگر حکومتی اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کر کے نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے متفقہ طور پر ایک نام فائنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment