بلوچستان کے علاقے واشک کے سب تحصیل ناگ اور پنجگور کے درمیان گذشتہ روز دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 3 افراد جھلس کر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
رسیکیو 1122 کے رضا کار روں نے زخمی اور ہلاک افراد کو پنجگور ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا ۔
یاد رہے کہ اسی روز سوراب میں مرکزی شاہراہ این 25 پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مرنے والوں کا تعلق کراچی سے تھا ۔