زہری میں کشیدگی برقرار، پاکستانی فوج کا 7 عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں پانچویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔

پاکستانی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ زہری میں آپریشن کے دوران 7 عسکریت پسند ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

فوج نے اپنے دعوے میں مزید کہا کہ ہلاک عسکریت پسندوں سے تیار شدہ آی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار،گرنیڈ اور گولیاں برآمد ہوئیں اور آپریشن تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب مقامی ذرائع سے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں گذشتہ روز زہری میں فوج کی پیدل اور قافلوں کی صورت میں پیش قدمی کی جہاں ، سینکڑوں کی تعداد میں فورسز کو ٹینک سمیت فضائی کمک حاصل رہی جن میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر شامل تھے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کو گزان کے قریب پیش قدمی کے دوران بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ علاقے میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ زہری میں آپریشن میں بڑی تعداد میں گراؤنڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

Share This Article