بلوچستان میں مرکزی شاہراہ این 25 پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
مرنے والوں کا تعلق کراچی سے بتا یاجارہا ہے۔
بلوچستان کے علاقے سوراب میں خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے، ٹرک اور کار کی ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کار سوار پانچوں افراد موقع پر دم توڑ گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
حادثہ سوراب میں نغاڑ کے قریب مرکزی شاہراہ این 25 پر پیش آیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کار میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 5 افراد سوار تھے، جو موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جب کہ فروٹ سے لدے مزدا ٹرک سے پھل زمین پر جاگرے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شاہراہ کو کلیئر کرنا شروع کر دیا ہے۔
جب کہ ریسکیو نے مرنے والے افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔