اسلام آباد میں بلوچ طلبا کی احتجاجی ریلی، جبری گمشدگی اور طلبہ پر تشدد کی مذمت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد نے ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا، جس کا مقصد سعید بلوچ کی جبری گمشدگی اور لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل اور بی یو ای ٹی خضدار میں بلوچ طلبہ پر طاقت کے استعمال کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔

کونسل کے ترجمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو خوف و جبر کے بجائے علم اور آزادی کی جگہ ہونا چاہیے، مگر موجودہ پالیسیوں کے ذریعے بلوچ طلبہ کو منظم طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو قائداعظم یونیورسٹی میں کوئی بھی انتظامی یا تعلیمی سرگرمی شروع نہیں ہونے دی جائے گی۔

Share This Article