چمن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی شخص ہلاک ،منگچر سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ منگچر سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔

چمن مردہ کاریز ڈیم کے قریب مسلح افراد نے قبائلی شخص حاجی صلاح الدین عرف حاجی لالئی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں  فوری طور پرکوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب منگچر کے علاقے کوہک کراس سے لیویز نے ایک نعش برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردی۔

نعش کی شناخت محمد اسحاق ولد علی محمدنیچاری سکنہ کوہک حال غوث آباد جوہان کراس منگچر کے طور پر ہوئی ہے ۔

Share This Article