تربت و دکی سے 2 تشدد زدہ لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کے علاقے دشت کھڈان اور دکی سے 2 تشدد زدہ لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان اور مکسر کے درمیان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

علاقہ مکینوں نے گلاب احمد ولد جمال ساکن سورک بل کے نام سے شناخت کیا ہے ۔

لیویز فورس نے لاش ضروری کارروائی کے لیے آر ایچ سی کھڈان منتقل کردیا۔

نعش پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب دکی کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش قبضے میں لے لی ہے۔

لیویز کے مطابق دکی کے علاقے خالہ شہر ندی سے لیویز نے ایک شخص کی لاش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جسے پھندا ڈال کر ہلاک کیا گیا ہے۔

لاش پر تشددکے نشانات ہیں۔

لیویز نے ضروری کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے ہسپتا ل کے مردہ خانے میں رکھ دی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

Share This Article