پنجاب میں بلوچ نوجوان کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا

0
516

آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہرخاران کے باشندے منظور احمد عیسی زئی کو پنجاپ کے شہر گجرانولہ میں اغواءکرکے قتل کرنے کے بعد لاش پھینک دیا گیاہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ خاران کے باشندے منظور بلوچ گوجرنوالہ میں سبزی منڈی میں، پیاز بھیجنے کے سلسلے میں گئے تھے، منظور بلوچ کو، چند لوگوں نے بازار سے اٹھا کر، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ،جسم کے حصوں کو کاٹ کر کے لاش کو پھینک دیاہے ۔

منظور بلوچ کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پہ سخت رد عمل دیا جارہا ہے خاران سے تعلق رکھنے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ثناءبلوچ نے وزیر اعلی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وزیر اعلی پنجاب پولیس و انتظامیہ کو منظور بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری کی فی الفور احکامات جاری کرے

جبکہ دوسری جانب دستیاب ذرائع بتارہے ہیں کہ پنجاب پولیس واقعے کو نامعلوم افراد کا رنگ دے ک کیس ختم کرنے کا کوشش کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here