بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں پنجگور گومازین کے مقام پر بس اور زمیاد کے درمیان تصادم میں آگ بھڑکنے سے متعدد افراد جھلس کر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
رسکیو 1122 نے ابھی تک 8 لاشیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی ہیں ۔
بس اور زمیاد میں آگ لگنے کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ابھی تک زمیاد میں لاشیں موجود ہیں جو جل رہے ہیں، سی پیک روڑ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔