امید ہے حکومت لاپتہ افراد کو عید سے قبل بازیاب کریگی، نصر اللہ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین آس لگائے بیٹھے ہوئے ہیں کہ انکے لاپتہ پیارے عید پر بازیاب ہونگے ۔ اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو مایوس نہیں کریگی اور لاپتہ افراد کو عید پر بازیاب کرکے غمزدہ گھرانوں کے خوشیوں کو دو بالا کریگی۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت سے گزارش کی کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر دیکھے اور اس انسانی مسئلے کو ملکی قوانین کے مطابق فوری طور پر حل کرے کیونکہ جبری گمشدگی کی شکار ہونے والے شخص کا اہلخانہ ذہنی اذیت سمیت بہت سے مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment