ڈاکٹر ماہ رنگ و ساتھیوں کا جسمانی ریمانڈ ختم، عدالت نے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں  انسداددہشتگردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ اور ساتھیوں کا جسمانی ریمانڈ ختم کرکے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر گرفتار ارہنمائوں کوآج بروزجمعہ کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ شعیب مینگل اور ایڈووکیٹ جتک پیش ہوئے۔

سی ٹی ڈی نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی، تاہم جج نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام ملزمان کو جیل کسٹڈی میں منتقل کیا جائے۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر کو کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر منتظمین کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی تھی۔

Share This Article