قلات میں مسلح افراد کی ناکہ بندی ،مرکزی شاہراہ پر کنٹرول کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات کی مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی اور مکمل کنٹرول کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

علاقائی ذرائع سے آمدہ اطلاعات کے مسلح افراد نے گذشتہ رات دس بجے سے ناکہ بندی قائم کر رکھی ہے۔

کہا جارہا ہے یہ ناکہ بندی ٹول پلازہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کی گئی ہے، جہاں مسلح افراد نے راستوں کی باقاعدہ نگرانی اور تلاشی کا نظام قائم کیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ناکہ بندی کے باعث عام شہریوں اور مسافروں سمیت فورسز کی نقل و حرکت بھی محدود ہو چکی ہے۔

یہ بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ مسلح افراد نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اسے مکمل طور پر قبضے میں لے لیا اور بعدازاں آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران کئی ایف سی اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ کچھ اہلکار جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی حکام کا موقف سامنے آیاہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے اس طرح کے واقعات کو بلوچ آزادی پسند گروہوں کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم اب تک اس کارروائی کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article