تربت سے جبری لاپتہ نوجوان بازیاب،واشک سے پرانی نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے جبری لاپتہ ایک نوجوان بازیاب ہوگیا ہے جبکہ واشک سے ایک پرانی نعش برآمدہوئی ہے۔

تربت میں آسکانی بازار آپسر سے جبری لاپتہ عبدالصمد ولد میار جنہیں 28 مارچ 2025 کو جبری لاپتہ کیا گیا تھا آج جمعرات بازیا ب ہوگیا ہے جسے لیویز فورس کی مدعیت میں اہل خانہ کے حوالے کردیاگیا۔

دوسری جانب واشک کے علاقے حرماگے سے ایک شخص کی پرانی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

نعش کو ضروری کارروائی اور شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو خاران منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share This Article