بلوچستان کے ایک ضلع سمیت تین علاقوں کے نام تبدیل کردیئے گئے۔
ضلع سوراب کا نام تبدیل کر کے شہید سکندرآباد کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ سوراب (قلات ڈویژن) کا نام تبدیل کرکے شہید سکندر آباد ،سب ڈویژن منگچر کا نام تبدیل کرکے خالق آباد اورڈیرہ بگٹی کی تحصیل پھیلاوغ کا نام تبدیل کرکے بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے والد قادربگٹی کے نام سے قادر آباد رکھ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نوآبادیاتی پالیسی کے تحت نوآبادکار مقامی لوگوں کی زبان، ثقافت اور شناخت کو ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے ان کے علاقوں کے مقامی و تاریخی ناموں کو جو صدیوں سے جاری ایک تہذیب سے جڑے ہوتے ہیں اپنے من پسند ناموں سے بدل دیتے ہیں تاکہ ان کی شناخت کو تباہ کیا جا سکے۔