عمران بلوچ چار ماہ بعد گڈانی جیل سے رہا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بی ایس او کے سابق چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ چار ماہ کی طویل اسیری کے بعد منگل کے روز رہا کر دیے گئے۔

ان کی رہائی 3 ایم پی او کی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت کے حکم پر عمل میں آئی۔

کامریڈ عمران بلوچ کو رواں سال مئی کے آخر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی ریلیوں کی قیادت اور شرکت کے باعث بلوچستان وزارتِ داخلہ کے حکم نامے کے تحت 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں گڈانی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

ان کی رہائی پر بی ایس او ایکس سینٹرل کیڈر کے ترجمان نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے سیاسی عزم و کمٹمنٹ اور غیر متزلزل جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Share This Article