بلوچستان کے علاقے سبی میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم سے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی شام کو سبی میں جیل روڈ پر 2قبائل کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس کے دوران فائرنگ سے 2افراد موقع پر ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔
اخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
واقعہ کے باعث علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے جبکہ انتظامیہ نے مزید کارروائی کارہی ہے۔