پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو ایک بار پھر جیکب آباد اسٹیشن پر روک کر مسافروں کو کرایہ ریفنڈ کردیا گیا، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق بلوچستان سے سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اپنی منزل تک جانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جیکب آباد سے کوئٹہ تک کا کرایہ واپس کردیا گیا۔
اس موقع پر مسافروں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روکنا معمول بن چکا ہے جس کے باعث ہمیں سفر میں سخت پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوکل گاڑیوں کے راستوں سے ناواقف ہونے کے باعث ہمیں مزید تکالیف برداشت کرنا پڑتی ہیں۔