تربت: جبری لاپتہ فتح معیار 2 سال 2 مہینے بعد بازیاب،والد بیٹے کو دیکھ کرآبدیدہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے فتح معیار 2 سال 2 مہینے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

والد ناکومعیار بیٹے کو دیکھ کرآبدیدہ ہوگئے۔

فتح معیار بازیاب ہو کر بالآخر ڈی سی آفس تربت پہنچا دیا گیا۔

طویل جدائی کے بعد جب وہ اپنے اہلِ خانہ سے ملا تو منظر نہایت رقت آمیز تھا۔

ناکو معیار اپنے بیٹے کو دیکھ کر آبیدہ ہوگئے اور انہیںگلے لگا کر زار و قطار رونے لگے۔

یہ منظر دیکھ کراہلِ خانہ کی آنکھوں سے خوشی اور غم کے آنسو ایک ساتھ بہہ نکلے۔

یہ لمحہ برسوں کی اذیت اور انتظار کے بعد ایک نئے باب کی مانند تھا، جس نے دیکھنے والوں کو بھی گہرے جذبات میں ڈبو دیا۔

فتح معیار کو 15 جولائی 2023 کو اٹھایا گیا تھا جنکی بازیابی کیلئے ناکو معیار نے انتھک جدوجہد کی۔پیراں سالی اور ضعیفی کے باوجوداس نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لئے مسلسل احتجاج جاری رکھا۔ اس نے تربت تا اسلام آباد لانگ مارچ کیا اور متعدد بار دھرنے دیئے۔

Share This Article