بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے ریاستی حمایت یافتہ شخص کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکر 2 افرادگرفتار کرلیا اور ٹھکانہ کو نذرآتش کردیا۔
واقعہ خاران کے علاقے برشونکی میں 2 پیش آیا جہاں مسلح افراد نے مفتی ممتازساسولی کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکر 2 افرادکوگرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے جن کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے۔
چھاپے کے بعد مسلح افراد نے ٹھکانے کونذر آتش کردیا ۔
تاہم اب تک مفتی ممتاز ساسولی کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے۔
اب تک ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ فیملی کی جانب سے واقعہ اور مفتی ممتاز ساسولی سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ حافظ ممتاز ایک متنازع شخصیت ہیں جو پاکستان کی فوج کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔
اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔