بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی چیئرمین جاوید بلوچ کراچی سے بحفاظت بازیاب ہوگئے۔
جاوید بلوچ کو23 اپریل 2025 کی رات تقریباً 3 بجے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ان کی رہائش گاہ سے پاکستانی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنا کر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
ان کی جبری گمشدگی کو 4 ماہ 27 دن مکمل ہوگئے۔
جاوید بلوچ گذشتہ شب 18 ستمبر 2025 کی رات 10 بجے، وہ کراچی سے بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں۔
ان کی بازیابی کی تصدیق تنظیم بی ایس ایف اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کی ہے۔