بلوچستان کے ضلع قلات کے شہر نگچر میں دستی بم دھماکہ و فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق منگچر جوہان کراس بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے بازار میں ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر دستی بم پھینکے اورجوابی فائرنگ سے مسلح فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو عام شہری گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت ریاض احمد ولد حاجی عبدالحئی ، سراج احمد ولد عبدالقیوم نیچاری ساکنان کلی گزک جوہان کراس منگچرکےناموں سے ہوگئی۔
زخمیوں کو آر ایچ سی مندے حاجی منگچر میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔