شہید نواب بگٹی کی اراضیات پر قبضے کیلئے ریاستی فورسز و ڈیتھ اسکواڈ متحرک ہیں،بی آر پی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ ریپبلکن پارٹی ( بی آر پی) کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنجو اور سغاری میں شہید نواب اکبر خان بگٹی کی زمینوں پر فرنٹیئر کور ڈیتھ اسکواڈ کی مدد سے قبضے کی کوشش کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے ڈیتھ اسکواڈ کو ایف سی کی جانب سے بھرپور مالی امداد فراہم کی جارہی ہے اور بڑے پیمانے پر اسلحہ، گولہ بارود اور جدید کواڈ کاپٹر ڈرون بھی فراہم کیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے سغاری اور لنجو کے علاقوں میں شہید نواب اکبر خان بگٹی کی زمینوں پر ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی جانب سے بارودی سرنگیں بچھائی جارہی ہیں۔ یہ بارودی سرنگیں اور اسلحہ ایف سی کی جانب سے فراہم کیا جارہا ہے اور اس پورے عمل کی نگرانی ایف سی کمانڈنٹ سوئی کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ صرف آج ہی کے روز ان زمینوں پر تین بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوئے، جن میں ایک عورت اور ایک بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے اور چھ افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے نصف درجن کے قریب مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

انہوںنے کہا کہ فرنٹیئر کور کی جانب سے ڈیتھ اسکواڈ کو مضبوط کرنے اور اسے قبیلے کے سربراہ کی زمینوں پر قبضے کی کوشش میں مدد فراہم کرنے کے نتیجے میں جو حالات پیدا ہوں گے، اس کی ذمہ داری مکمل طور پر فرنٹیئر کور پر عائد ہوگی۔

Share This Article