ڈیرہ بگٹی: سوئی میں بارودی بم دھماکوں میں خاتون و بچہ سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے سغاری میں بارودی بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

آمادہ اطلاعات کے مطابق سغاری کے علاقے میںزیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں عثمان بگٹی نامی شخص کی زوجہ اور ایک بچہ ہلاک ہو گیا جبکہ اسی علاقے میں ایک اور بم دھماکے میں ایک کسان کی موت واقع ہوئی ہے۔ جس کی شناخت علی کے لگ نام سے ہوئی ہے۔

واضع رہے سوئی کے علاقے لنجو اور سغاری میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سرفراز کی ڈیتھ سکواڈ کی جانب سے گزشتہ ایک مہینے سے مقامی کسانوں کے زمینوں پر قبضہ کرنے کیلئے کئی بارودی سرنگیں بچائی گئی ہیں جس میں انسانی جانوں سمیت کئی جانور بھی دھماکوں کا شکار ہو گئے اور آئے دن کسانوں کے گھروں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے ہیں۔

گزشتہ روز بھی سرفراز اور ایف سی کی جانب سے مزکورہ ڈیتھ سکواڈ کو بڑے پیمانے پر اسلحہ اور کیمپوں کیلئے راشن فراہم کیا گیا اور آج بم دھماکوں کے واقعات میں شدت آئی ہے۔

Share This Article