بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ۔
واقعہ کے خلاف لواحقین نے احتجاجاًروڈ بلاک کرکے دھرنا دیدیاہے۔
نوجوان کی شناخت اکیل جان کے نام سے ہوگئی ہے ۔
فورسز کے ہاتھوں اکیل جان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی سرگرم و متحرک تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کہاہے کہ اکیل جان کو سی ٹی ڈی اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے رات کو سبزل روڑ کوئٹہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لواحقین نے سبزل روڈ پر دھرنا دے کر روڑ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دھرنے پر بیٹھے ہوئے خواتین اور بچوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اکیل جان کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے۔