کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے دشت کے علاقے کنچتی کراس، ایم 8 شاہراہ پر ایک کارروائی کے دوران 2 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان کے دعوے کے مطابق مبینہ طور پر دونوں افراد شاہراہ پر بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں سرویلنس کیمروں کے ذریعے شناخت کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دی گئی ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی، جنہیں مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔
واضع رہے کہ سی ٹی ڈی بلوچستان میں متعدد جعلی کارروائیوں میں جبری لاپتہ افراد کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پائے گئے ہیں ۔