نوشکی سے جبری لاپتہ نوجوان بازیاب،منگچر سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں چار مہینے قبل جبری لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب ہوگیا جبکہ منگچر سے نعش برآمدہوئی ہے۔

نوشکی سے اطلاعات کے مطابق چار ماہ قبل جبری طور پر لاپتہ کیے گئے طارق بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ طارق بلوچ کو گزشتہ شب رہا کر دیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق طارق بلوچ کو فورسز نے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا اور اس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا تھا۔ ان کی گمشدگی کے باعث اہل خانہ شدید ذہنی دباؤ اور کرب میں مبتلا رہے۔

دوسری جانب قلات کے علاقے منگچر کے علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے شناخت کے لیے آر ایچ سی مندے حاجی منتقل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ علاقہ کے مکینوں نے لاش کی موجودگی کی اطلاع لیویز فورس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لی اور بعد ازاں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

لاش کی شناخت صفی اللہ ولد عبدالوہاب، سکنہ کوہک حال کھڈکوچہ کے نام سے ہوئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی بھی قسم کی وجہ یا حالات سامنے نہیں آسکے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This Article