نصیرآباد میں فائرنگ اور بولان میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے نصیرآباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے فلیجی (کھیا) کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جورو خان نامی شخص کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

علاوہ ازیں بولان میں ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بولان کے علاقے میں قومی شاہراہ پر پیرپنجہ کے قریب مسافر ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص اکبر خان ہوگیا ۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

Share This Article