تربت : مسلح افراد نے ایل پی جی بائوزر نذر آتش کر دی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے چالیس کلومیٹر مغرب میں ناصر آباد میں زبیدہ جلال روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک ایل پی جی گیس لے جانے والی بائوزر گاڑی کو روک کر آگ لگا دی۔

واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گیس بوزر اپنی ترسیل کے روٹ پر جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے گاڑی کو زبردستی روکا اور نذرِ آتش کر دیا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچ چکا۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، زبیدہ جلال روڈ پر اس سے قبل بھی ایل پی جی گیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

تاحال واقعے کی ذمہ داری کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Share This Article