بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے اور دم گھٹنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا ۔
لیویز کے مطابق اتوار کو شاہرگ کی مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک زہریلی گیس بھرنے سے ایک کانکن دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا ۔
کانکنوں نے اپنی مددآ پ کے تحت لاش کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی ۔
ہلاک ہونے والے کانکن کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔