جمیل احمد سرپرہ کی فورسز ہاتھوں گمشدگی کو پانچ سال،لواحقین کا بازیابی کی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جمیل احمد سرپرہ کی پاکستانی فورسز ہاتھوں گمشدگی کو پانچ سال مکمل،لواحقین کا انسانی حقوق کی تنظیموں سے انکی بازیابی کی اپیل

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق جمیل احمد ولد حاجی عبدالغنی سرپرہ کے پچیس جولائی دوہزار پندرہ کو کوئٹہ کے علاقے گرین ٹاون سے لاپتہ ہونے کے مکمل تفصیلات لواحقین نے تنظیم کے پاس جمع کی ہے، اور تنظیم نے کیس بلوچستان حکومت کو فراہم کردی ہے۔

جامعہ بلوچستان سے صحافت سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد جمیل احمد سرپرہ گورنر بلوچستان کے پی آر او تعینات تھے۔

خیال رہے کہ جمیل احمد سرپرہ کے والد بھی دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کی طرح اپنے بیٹے کی راہ تکتے وفات پا گئے۔

مستونگ کے علاقے کردگاپ کے رہائشی اور دو بچوں کے والد جمیل احمد سرپرہ کے لواحقین نے حکومتی اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ جمیل احمد سرپرہ کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں۔

بلوچستان سے اس وقت ہزاروں کی تعداد میں بلوچ بالخصوص نوجوان و طالب علم پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے گرفتاری کے لاپتہ ہوچکے ہیں جن کی بازیابی کیلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment