بلوچستان میں کامیاب ہڑتال عوام کی طرف سے ایک ریفرنڈم تھا، اصغر اچکزئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی ) بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت نے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور مختلف جماعتوں کے رہنمائوں سمیت سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا۔

ان کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی صدر قہار خان ودان، بی این پی کے سابق رکن اسمبلی نصیر احمد شاہوانی، اے این پی کے رہنما خان زمان کاکڑ، ثنا ءاللہ کاکڑ، جماعت اسلامی کے جمیل مشوانی کے صاحبزادے جاوید مشوانی ، بی این پی،تحریک انصاف اور نیشنل پارٹی کے نیاز بلوچ، علی احمد لانگو سمیت درجنوں اہم رہنماؤں کو کوئٹہ سے گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

اصغر خان اچکزئی نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے ان کی موجودگی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے دفتر پر کئی بار شیلنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بلوچستان کی تاریخ کی کامیاب ترین ہڑتال تھی جس میں ژوب سے لے کر گوادر تک تمام شہر اور شاہراہیں بند رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب ہڑتال بلوچستان کے عوام کی طرف سے ایک ریفرنڈم تھا جس میں بلوچستان کی حقیقی سیاسی قوتوں نے فارم 47 کی حکومت اور طاقتور اداروں کے خلاف اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔

Share This Article