تربت و بلیدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت اور بلیدہ میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

تربت سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حملہ آوروں نے جائے وقوعہ پر موجود گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام کو سنگانی سر میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے منیر مبارکی نامی شخص کی مہمان خانہ میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔ اس حملے کے نتیجے میں مصیب ولد حاجی حاصل اور مستی خان ولد منیر مبارکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد بیٹھک کے صحن میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے ہلاک ہونے والوں کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی مے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب بلیدہ میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اجمل نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ رات تقریباً تین بجے پیش آیا جب اجمل ولد عبدالقادر جو سلو بلیدہ کے رہائشی تھا، شادی کی ایک تقریب میں شریک تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے تقریب میں گھس کر اجمل کو گھیر لیا اور فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

Share This Article