اسلام آباد میں بلوچ خاندانوں کا دھرنا 53 ویں روز میں داخل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی رہائی اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے مطالبے پر بلوچ خاندانوں کا پرامن دھرنا 53 ویں روز بھی جاری رہی ۔

مظاہرین میں مائیں، بیٹیاں، بزرگ اور بچے شامل ہیں جو سخت موسم، بارش اور گرمی کے باوجود اپنے احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات صرف اپنے پیاروں کی بازیابی اور انصاف کا حصول ہیں۔

احتجاجی شرکاء کے مطابق اب تک نہ تو حکومت نے کوئی مؤثر اقدام کیا ہے اور نہ ہی مرکزی ذرائع ابلاغ نے ان کے مطالبات پر خاطر خواہ توجہ دی ہے۔

اس کے باوجود اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article