قلات میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے قلات کے دشت کلان امیری کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے واقعہ قلات امیری کے علاقہ شیشار میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سراج احمد ولد حاجی رحیم خان اور محمد اسحاق ولد جعفر خان نامی 2 افراد کو قتل کردیا۔

لیویز واقعے کی تحقیقات کررہی ہے،تاحال قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

Share This Article