کراچی ملیر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ صادق مراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جبکہ پنجگور سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے جسے گولی مارکر قتل کردیا گیاہے۔
کراچی شہر کے صدیق ولیج ملیر سے 23 اگست 2025 کو پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے صادق مراد بازیاب ہوکر گزشتہ شب اپنے گھر پہنچ گئے۔
اہلخانہ کے مطابق صادق مراد کو حبسِ بے جا میں رکھا گیا تھا اور ان کی خیریت سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
اس دوران انکے اہلخانہ نے احتجاجی مظاہرے بھی کیئے اور سوشل میڈیا پر کیمپین چلایا۔
بازیابی کے بعد اہلخانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب ضلع پنجگور کے علاقے سوردو سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت سبزل ولد لعل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 47 سال تھی اور وہ ہوشاپ کے رہائشی تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق، گزشتہ رات تقریباً تین بجے نامعلوم افراد ایک گاڑی پر سوار ہو کر سبزل کے گھر میں داخل ہوئے اور انھیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ بعد ازاں ان کی گولیوں سے چھلنی لاش سریکوران کے قریب سے برآمد ہوئی۔
لاش پر واضح طور پر گولیوں کے نشانات پائے گئے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔