چینی صدر کے دیئے ہوئے فون کو امریکی ہیک نہیں کر سکتے،نکولس مادورو

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے پیر (یکم ستمبر) کو ہواوے کا سمارٹ فون دکھایا جو اُن کے بقول چین کے صدر شی جن پنگ نے انھیں تحفے میں دیا ہے۔

انھوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کی سکیورٹی خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکی انٹیلی جنس اسے ہیک نہیں کر سکتی۔‘

’یہ شاندار ہے۔ میں سب کچھ اسی فون کے ذریعے معلوم کرتا ہوں جو شی جن پنگ نے مجھے دیا۔‘

انھوں نے فون دکھاتے ہوئے کہا ’دیکھیں، شی جن پنگ نے مجھے یہ ہواوے کا فون دیا ہے، دنیا کا سب سے بہترین فون۔‘

’اور امریکی اسے ہیک نہیں کر سکتے، نہ اُن کے جاسوس طیارے اور نہ ہی اُن کے سیٹلائٹ۔‘

Share This Article