کوئٹہ : صحافی عثمان خان ایک بار پھر فورسز ہاتھوں گرفتار و لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مزرکشی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے صحافی عثمان خان ایک بار پھر گرفتارکرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر جاری سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتاہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکارا نہیں ان کی دکان سے گرفتار کر کے لے جارہے ہیں۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی انہیں اس کی دکان سے فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا اور اس وقت بھی سی سی ٹی وی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے جس کے سبب ابہیں بعدازاں رہا کردیا گیاتھا۔

عثمان خان بلوچستان میں جبری گمشدگیوں ، ماورائے عدالت قتل ،ریاستی جبر سمیت لاپتہ افراد لواحقین کے احتجاجی مظاہرے کی بھرپور طریقے سے کوریج کرتے رہے ہیں۔

Share This Article