دُکی : گرفتاری کی خوف سے افغانی کانکن کوئلہ کان میں چھپنے سے زہریلی گیس سے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دُکی میں حکومت پاکستان کی طرف سے گرفتاری کی خوف سے افغانستان سےتعلق رکھنے والے کانکن کوئلہ کان میں چھپ گئے جہاں زہریلی گیس سے وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دکی میں افغان مہاجرین کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے ،جہاں کوئلہ کانوں میں افغان مزدوروں کی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے افغان مزدور روح اللہ ولد محمد کریم قوم توخئی ساکن افغانستان نے کوئلے کے ہالج میں گھس کر پناہ لی۔

اور ہالج میں زہریلی گیس ہونے کی وجہ سے مزدور دم گھٹنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا ۔

مقامی مزدوروں نے لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردی۔

Share This Article