سماجی تنظیم کے دو لاپتہ رہنماء بازیاب،ایک تاحال لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کراچی سے چند روز قبل بلوچستان میں قائم سماجی تنظیم اوست ویلفیئر کے لاپتہ رہنماء ملا لیاقت اور مہیم جان دشتی آج بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

ملا لیاقت اور مہیم جان دشتی بلوچستان میں سماجی تنظیم کے سرکردہ رہنماء ہیں۔ اوست ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری وفاء بلوچ تاحال لاپتہ ہے۔

بازیاب ہونے والے مہیم جان دشتی نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے سیاسی و سماجی تنظیموں کو اپنی گمشدگی کے خلاف آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔

سماجی تنظیم کے رہنماء چند روز قبل کراچی سے جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھے تاہم اپنے گمشدگی و اغواء کاروں کے بارے ابھی تک ان کے جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment