بارکھان: عوامی مسائل اجاگر کرنے پر نوجوان حاکم وقت کے ہاتھوں قتل،کوہلو کے علاقے بارکھان میں مسلح افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا ہے۔
بارکھان میں فائرنگ سے سوشل میڈیا سے وابستہ نوجوان قتل،پو لیس کے مطا بق بارکھان میں دن دھڑے سوشل میڈیا سے وابستہ نوجوان انوار لہمہ کو چوہڑ کوٹ جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے وہ گزشتہ طویل عرصے سے سوشل میڈیا کے ذریعے کرپٹ عناصر اور علاقے کے عوامی مسائل اجاگر کررہے تھے۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ سماجی مسائل کے ساتھ کرپٹ ریاستی عناصر کے خلاف سوشل میڈیا میں کافی ایکٹیو تھے۔
ان کے ایک دوست نے نمائندہ سنگر کو بتایا کہ انکو ریاستی آشیرباد والے مسلح افراد نے قتل کیا چونکہ وہ کافی عرصے سے ان عناصر کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے۔