کراچی : ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے 5 عسکریت پسندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی سے ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 5 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کراچی کے علاقوں منگھوپیر اور کشمیر روڈ پر کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں ٹی ٹی پی اور القاعدہ برصغیر کے 5 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اللہ نور اور سرفراز شامل ہیں جب کہ سلیم، جہانزیب اور امداداللہ کا تعلق القاعدہ سے ہے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ گرفتار عسکریت پسند پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں عسکریت پسندی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

انہوں  نے مزید بتایا کہ ملزمان کےخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article