بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون اور 2 اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون ، بچہ اور 2 اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نجی عمارت پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

کسی بھاری چیز سے سر پر مارا گیا جس سے سر پھٹ گیا پھر چھت سے گرایا گیا۔

خاتون کی لاش کو بی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور گاڑی کے درمیان حادثے میں خضدار کا رہائشی ذاکر ولد غلام رسول موقع پر ہلاک جبکہ عبدالغنی ولد عبدالمجید ساکن خضدار زخمی ہوگیا۔

حادثہ دارو ڈگار کے مقام پر پیش آیا۔

ادھر جعفرآباد کے قریب ڈی جی پی ڈی ایم اے کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 آر آر جی اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان گزشتہ شب جکیب آباد اور جعفرآباد میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعدواپس آرہے تھے کہ ڈیرہ اللہ یار بائی پاس ممل کے مقام پر انکی اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی الٹنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں آر آر جی کے2اہلکار سفر خان ڈومکی سکنہ ڈیرہ مراد جمالی اور غلام فرید بگٹی سکنہ شاہی چوکی موقع پر ہلاک جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت ضلعی افسران فوری طورپر جایے حادثہ پہنچ گئے ۔

واقعہ میں ہلاک ہونے اور زخمیوں کو فوری طورپر لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

جبکہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ان کے علاقوں کو روانہ کر دی گئیں ۔

علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں چھ سالہ بچہ پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے باسکٹ میں عیدن مرہٹہ کا چھ سالہ بچہ پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا جس کی لاش پانی سے نکال کرورثاءکے حوالے کر دی گئی۔

Share This Article