بلوچستان کے بولان کے علاقے بھاگ میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاگ کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا ۔
قتل کی وجہ سیاہ کاری بتائی جاتی ہے۔
نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔
مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔