نواب بگٹی نے دشمن کے سامنے سر جھکانے کے بجائے قوم و سرزمین پر قربان ہونے کو چُنا، براہمدغ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی 19 ویں یوم شہادت پر بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نواب براہمدغ بگٹی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انیس سال قبل، دشمن نے شہید نواب اکبر بگٹی کو خاموش کرنے کی کوشش کی، مگر وہ ناکام رہے۔ اُن کی قربانی نے وہ راستہ تراشا جس پر آج ہم گامزن ہیں، اُن کی روح ہر جدوجہد میں سانس لیتی ہے، اور اُن کا خواب ہر بلوچ کے دل کی دھڑکن میں زندہ ہے۔

بی آر پی کے سربرہ کا مزید کہنا تھا کہ شہید نواب اکبر بگٹی نے دشمن کے سامنے سر جھکانے کے بجائے قوم و سرزمین پر قربان ہونے کو چُنا۔ اُن کی مزاحمت کا چراغ آج بھی ہماری راہوں کو منوّر کیے ہوئے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید نواب اکبر بگٹی کا باوقار بلوچ قوم کے خواب کو اپنے ساتھ لیے ہوئے ہم حوصلے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

Share This Article