نواب اکبر بگٹی کی 19 ویں برسی ، لندن میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے زیرِ اہتمام نواب اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر لندن میں ایک بڑا تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا، جس میں بلوچ، سندھی اور پشتون قوم پرست رہنماؤں سمیت مختلف کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریفرنس کے دوران مقررین نے نواب اکبر بگٹی کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری لمحے تک بلوچ عوام کے حقوق اور اپنی سرزمین کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نواب اکبر بگٹی کا بہادرانہ مؤقف اور اصولی جدوجہد تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

اس موقع پر شیر محمد بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواب اکبر بگٹی کی جدوجہد نہ صرف بلوچ عوام بلکہ دنیا کی تمام مظلوم قوموں کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اور ان کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ریفرنس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نواب اکبر بگٹی کے مشن اور جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور مظلوم اقوام کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Share This Article